شہر میں سب معصوم بس میں ہی گہنگار ہوں، عثمان بزدار

0 84

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لگتا ہے میرے علاوہ اس شہر میں سب معصوم ہیں، بس گہنگار میں ہی ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجا ب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی خاص مہربانی ہے کہ کبھی کوئی ناجائز کام نہیں کیا، پہلے بھی کہا تھا عدالتوں سے انصاف ملے گا، کیوں کی کوئی غلط کام نہیں کیا۔عثمان بزدار سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے علاوہ سب آپ پر کرپشن اور نااہلی کا الزام لگاتے ہیں، اس پر وہ کیا سوچتے ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ شہر میں سب معصوم ہیں، بس گہنگار میں ہی ہوں، لگتا ہے میرا علاوہ اس شہر میں سب معصوم ہیں لیکن وقت ثابت کرئے گا، اللہ نے یہاں سرخرو کیا اور آگے بھی کرئے گا۔نیب میں انکوائری کس کی ایما پر شروع کی گئی کہ سوال پر سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میرے بہت سارے دوست ہیں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.