کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات؛ تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد

0 139

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں 12 ستمبر سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات ہورہے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے چند روز پہلے کینٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، الیکشن کمیشن نے اجلاس میں تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ کینٹ بورڈ انتخابات کےلئے فوج لگانے کی ضرورت نہیں، کینٹ بورڈ الیکشنز کی سیکورٹی کےلئے بہترین انتظامات کئے جاچکے ہیں، کینٹ بورڈز الیکشنز کی سیکیورٹی کےلئے رینجرز،ایف سی،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی، پولیس رینجرز،ایف سی کی موجودگی میں فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.