صحت کے عالمی اداروں کا انسداد پولیو کی 4 سالہ موثر اسٹریٹیجی بنانے کا فیصلہ

0 74

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صحت کے عالمی اداروں کا انسداد پولیو کی 4 سالہ موثر اسٹریٹیجی بنانے کا فیصلہ

پاکستان میں پولیو کیسزپر عالمی مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس 11 جولائی کو جنیوا میں ہوگا

 برائے 2023تا 2026 کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کی جائے گی

کراچی: پاکستان سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے اور ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد صحت کے عالمی اداروں نے انسداد پولیو کی 4 سالہ موثر اسٹریٹجی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔پولیو کے عالمی خود مختار مانیٹرنگ بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق پولیو عالمی خود مختار مانیٹرنگ بورڈ کا 3 روزہ اجلاس 11 جولائی کو جنیوا میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چئیرمین بورڈ سر لیام ڈونالڈسن کریں گے۔عالمی بورڈ پاکستان،افغانستان میں پولیو ویکسین مہم میں رکاوٹوں کا جائزہ لے گا، اجلاس میں عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، بل گیٹس اینڈ ملینڈا فاونڈیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہونگے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سمیت وفاقی و صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے۔صحت کے عالمی اداروں کے اجلاس میں 2023 سے 2026 کی انسداد پولیو اسٹریٹیجی کی تیاری کی ڈیڈ لائن مقرر کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.