اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا کیس خارج کردیا

0 86

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کرتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کرتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کر کے کارروائی ختم کر رہے ہیں۔ یہ لارجر بینچ کا متفقہ فیصلہ ہے۔ایڈیشل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے اعتراض اٹھایا اور عمران خان کا بیان حلفی منظوری کرنے کی مخالفت کی۔ عدالتی معاون نے کہا کہ عمران خان نے بیان حلفی میں غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپ کی سفارشات ہم اپنے تحریری فیصلے میں لکھیں گے۔ آپ اپنی تحریری معروضات جمع کروا دیں۔عدالت نے حامد خان سے مکالمے میں کہا کہ ہم نے بیان حلفی دیکھا ہے اور کچھ کہیں گے۔ بادی النظر میں یہ توہین عدالت تھی۔ عمران خان ڈسٹرکٹ کورٹ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالتی بینچ نے عمران خان کے معافی کے بیان کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔ نئے بیان حلفی میں عمران خان  نے غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا ہے جبکہ گزشتہ سماعت پر دئیے بیان پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عمران خان نے مستقبل میں ایسے بیانات سے گریز کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.