پنڈورا پیپرز:پاناما لیکس سے بھی بڑا مالیاتی رازوں کا اسکینڈل باہر آنے کیلئے تیار

0 109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: دنیا بھر میں 5 سال قبل پاناما پیپرز کے نام سے ایک مالیاتی اسکینڈل سامنے آیا تھا جس نے دنیا بھر کے ایوانوں میں ہلچل پیدا کردی تھی تاہم اب آئی سی آئی جے کل سے ایک اور مالیاتی اسکینڈل پر مبنی رپورٹس جاری کرنا شروع کرے گی۔

’پنڈورا پیپرز‘ کے نام سے سامنےآنے والے اس نئے مالیاتی اسکینڈل  کے لیے دنیا کے 600 صحافیوں نے 117 ممالک سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے مالی معاملات کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

وییب سائٹ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ (آئی سی آئی جے) کل رات ساڑھے 9 بجے ایک اور نئی رپورٹ جاری کرے گی، جس میں مزید ہزاروں خفیہ آف شور کمپنیوں کو سامنے لایا جائے گا۔

 

اس نئے مالیاتی اسکینڈل میں سابق اور موجودہ عالمی رہنماؤں، نمایاں کاروباری شخصیات، فن کاروں اور اعلی عہدے داروں کی مالیاتی تفصیلات شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ آئی سی آئی جے کی جانب سے 2016ء میں پاناما پیپرز کے نام سے دستاویزات جاری کی گئی تھیں، جن میں دنیا بھر کی اہم شخصیات کا کالا دھن، آف شور کمپنیاں، خفیہ جائیدادیں ظاہر کی گئیں تھیں

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.