نوکنڈی آرسی ڈی شاہراہ پر انتظامیہ کے اہلکاروں کی تعنیاتی نہ ہوسکی

0 69

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹریفک کانظام درہم برہم بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے حادثات روز کامعمول بن چکے ہیں: عوامی حلقوں کی آن لائن سے گفتگو

نوکنڈی :نوکنڈی آرسی ڈی شاہراہ پر انتظامیہ کے اہلکاروں کی تعنیاتی نہ ہونے کے باعث ٹریفک کانظام درہم برہم بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے حادثات روز کامعمول بن چکے ہیں جبکہ عوامی حلقوں نے “آن لائن” سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ نوکنڈی انتظامیہ کو چاہئے کہ نوکنڈی آرسی ڈی شاہراہ پر قائم بازار میں دولیویز اہلکاروںکو دن میں اور دو کو رات میں تعنیات کرکے لوگوں کو نجات دلائیں جبکہ آرسی ڈی شاہراہ پرہزاروں گاڑیوں کا رش لگارہتا ہے روڈ پر کوئٹہ ٹو تفتان مختلف کوچزسروس کے دفاتر بھی واقع ہیں جہاں سے روزانہ بچے عورتیں کوئٹہ اورتفتان کیلئے ان ہی دفاتر کے سامنے کوچز کیلئے انتظار کرتے ہیں بے ہنگم ٹریفک اوررش کی وجہ سے عورتیں اور بچے خوف میں رہتے ہیں رش زیادہ اورکنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں دکانوں کے سامنے بھی پارکنگ کرتے ہیں اور اب تو ستم یہ کہ مین روڈ پر چھوٹی بڑی گاڑیاں کھڑی ہوئی ملیں گی جس کی وجہ سے حادثات زیادہ ہونے کے خدشات کورد نہیں کیا جاسکتا نوکنڈی کے عوام نے ڈی سی چاغی حسین احمد بلوچ اسسٹنٹ کمشنرتفتان اور نوکنڈی لیویزکے رسالدار جاوید جان عیسیٰ زئی سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل نوکنڈی آرسی ڈی شاہراہ پر دولیویز اہلکاروں کو تعنیات کرکے ٹریفک کے نظام کوبہتربنائیں تاکہ رات اور دن کو شہری چین سے رہیں

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.