تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے احاطے میں مظاہرہ

0 75

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیلی ویجز اور مستقل ملازمین کی 3 ماہ سے تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں فاقوں تک نوبت جا پہنچی: میٹرو پولیٹن کارپوریشن مظاہرین

کوئٹہ ک میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے احاطے میں مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز اور مستقل ملازمین کی 3 ماہ سے تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں فاقوں تک نوبت جا پہنچی ہے اور آج ہم گزشتہ کئی روز سے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج ہے اگر تنخواہیں فوری طور پر ادا نہ کی گئی تو ہم اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.