خضدار کے شہید پولیو ورکرکے خاندان کو 10لاکھ معاوضہ ادا

0 66

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خضدار :خضدار کے شہید پولیو ورکرکے خاندان کو 10لاکھ معاوضہ ادا کردیا گیا۔ گزشتہ روز یہاں پولیو میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ڈی ایچ او خضدارڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی ڈاکٹر عبدالصمد و دیگر موجود تھے۔جنہوں نے شہید ہیلتھ ورکر عبدالقادر کی بیوہ اور بچوں کو دس لاکھ روپے کا چیک دے د یا۔ رواں سال پولیو مہم کے سلسلے میں جانے والے محکمہ ہیلتھ کے اہلکار عبدالقادر روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگیا تھا۔ ای او سی ڈبلیو ایچ او کی مالی معاونت سے شہید کی بیوہ اور ان کے بچوں کو دس لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کردیا گیا، جس میں ڈبلیو ایچ او کے صوبائی نمائندہ ڈاکٹر نصرت بلوچ نے اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شفیع دانش عبدالرشید غلامانی و دیگر بھی موجو د تھے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.