ہیلتھ ایجوکیشن بہت اہم،بلوچستان میں اس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، پروفیسر ڈاکٹر مختاراحمد

0 101

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :بلوچستان کے جامعات اعلی تعلیم کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، ہیلتھ ایجوکیشن بہت اہم ہے بلوچستان میں اس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے یہ بات ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختاراحمدنے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز(BUITEMS) میں بلوچستان کے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلران کے ساتھ کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہاں آنے کامقصد یہی ہے کہ میں بذات خود بلوچستان کے جامعات کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لے سکوں اور ان کی تدارک کے بارے میں تمام وائس چانسلران اور حکومت بلوچستان کی مشاورت سے اقدامات اٹھائی جاسکے اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر طلبا کواعلی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں، یونیورسٹی انتظامیہ کو طلبا کوجدید تعلیم کی حصول میں سہولت کار بننا چائیے ان کو معیاری سرگرمیوں مصروف رکھ کر منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات کو کمرشل موقعوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے تاکہ مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ ایچ ای سی یونیورسٹیوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کی حصول کے لئے مرکزی حکومت سے کہا ہے، فنڈز ملتے ہی بلوچستان کے جامعات کو ان کے حصے کا فنڈز جاری کردیا جائے گا۔اس موقع پر تمام جامعات کے وائس چانسلران نے اپنے اپنے متعلقہ یونیورسٹیز کو درپیش مالی اور دیگر معاملات کے بارے میں چیئرمین کوآگاہی فراہم کی۔قبل ازیں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی ستارہ و ہلال امتیاز نے چیئرمین کو بیوٹمز کی کارکردگی، مالی معاملات، اور فراہمی اعلی وجدید تعلیم کے میدان میں کی جانے والی پروگریس کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقعہ پر وی سی بیوٹمز انجینیراحمد فاروق بازئی ستارہ امتیاز و ہلال امتیاز کے علاوہ وی سی تربت ڈاکٹر محمد جان، وی سی بلوچستان یونیورسٹی پرفیسر ڈاکٹر شفیق ارحمان، وی سی خضدار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، وی سی چاکر خان رند یونیورسٹی سبی ڈاکٹر مشتاق شاہ، وی سی گوادر یونیورسٹی ڈاکٹر رزاق صابر، وی سی وومن یونیورسٹی ساجدہ نورین، وی سی بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فریدہ وی سی یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر مقصود، وی سی لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ۔ بعد ازاں چیئرمین ایچ ای سی نے بیوٹمز کے شعبہ نیشنل ایکوبیشن سینٹر، منیجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی نئی عمارت، اور آرٹس سینٹر کادورہ بھی کیا۔پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر بیوٹمزا حمد فاروق بازئی ستارہ و ہلال امتیاز نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد ستارہ امتیاز کو بیوٹمز کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی#/s#

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.