پنجگور بڈوں کے ہسپتال میں الٹراسائونڈ اسکین بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید متاثر

0 67

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنجگور: پچاس بڈوں کے ہسپتال میں الٹراسائونڈ اسکین بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید متاثر تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن خدابادان میں محکمہ واپڈا کی تاریخی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پچاس بڈڈ ہسپتال میں الٹراسائونڈ اسکین ودیگر مشینری متاثر ہوئے گزشتہ روز ذرائع کے مطابق دور دراز سے آنے والے کئی خواتین الٹراسانڈ اسکین کے غرض آئے تھے لیکن میونسپل کارپوریشن خدابادان محکمہ واپڈا کی ضد و عناد کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے واپس چلے ڈاکٹر کے مطابق بغیر بجلی کے ہسپتال کے بیشتر کام روک گئے ہیں شہریوں نے صوبائی وزیر وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ سے اپیل کی ہے کہ میونسپل کارپوریشن خدابادان کو محکمہ واپڈا کی بدمعاشی سے بچائے محکمہ واپڈا نے میونسپل کارپوریشن خدابادان کو کوچہ جات کے لوڈ شیڈنگ میں شامل کرکے اختیارات کے غلط استعمال کرنے کی تاریخ رقم کردی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.