ہاتھی کو مل گیا ساتھی ، کمبو ڈیا میں کاون کی اداسیاں ختم
نوم پنہ : اسلام آباد کے چڑیا گھر سے کمبوڈٖیا منتقل ہونیوالے ہاتھی کاون کو ساتھی مل گیا،8 سال سے تنہائی کے شکار کاوان نے کمبوڈیا کے وائلڈ لائف پارک میں اداسیاں ختم ہونے پر نئی دوست سے سونڈ ملا کر اٹکھیلیاں شروع کردیں۔ نئی زندگی شروع کرنے والے ہاتھی کاون کی نئی ساتھی نے سونڈ لہرا کر اس کا خیرمقدم کیا۔ وائلڈ لائف پارک کی جانب سے جاری تصاویر میں خوشی سے سرشار کاون ہاتھی کو اپنی ساتھی کیساتھ سونڈ ملاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔