بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

0 111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلایش ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ ابوظبی میں جنوبی افریقا نے چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ گروپ ون سے بنگلادیش کے ساتھ سری لنکا کا سفر بھی تمام ہوا۔

سپرٹویلیو میں بنگلادیش کو مسلسل چوتھی شکست سامنا کرنا پڑا ہے۔ ابوظبی میں پروٹیز نےچھ وکٹوں سے پچھاڑدیا،سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر کردیا۔

دعوت پربنگلادیش کی اننگزآغاز سے ہی لڑکھڑائی۔کا گیسو ربادا اور نورکیا نے تین تین وکٹیں لیں۔

آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔بنگلا دیشی اننگز دس گیندیں قبل چوراسی پر سمٹ گئی۔ تعاقب میں پروٹیز کے ٹاپ آرڈر کو مشکل پیش آئی،تینتیس پر تین کھلاڑی پویلین جا بیٹھے۔

تاہم پروٹیز کی طرف سے کپتان باووما اور ڈوسن نے پراعتماد بیٹنگ کی۔جنوبی افریقا نے پچیاسی رنز کا ہدف چودہویں اوور میں پورا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.