شہاز شریف کی تجویز پر حکومت نے قومی مفاہمت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی

0 101

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی تجویز پر حکومت نے قومی مفاہمت کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی مفاہمت کے لیے ہم تیار ہیں، قومی مفاہمت اور قومی حکومت میں فرق ہے، قومی حکومت ن لیگ کا خواب ہے، ن لیگی صدر کہتے ہیں قومی حکومت بنانی ہے، مریم صفدر کہتی ہیں بات نہیں کرنی ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے لیکن یہ وقت ملک مل کر ملک کو آگے لے جانے کا ہے لانگ مارچ کا نہیں، ملک کو آگے لے جانے کا وقت ہے انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، اسی لیے حکومت کے دروازے اپوزیشن سے بات چیت کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، ایک وقت ایسا آئے گا اپوزیشن کو حکومت سے بات کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو کیمروں سے متعلق ہدایت دی، وزیر اعظم نے کہا اسلام آباد کا ایک کونہ بھی کیمرے کے بغیر نہیں ہونا چاہیے، افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں کیمروں کی مددلی گئی تھی، اسلام آباد کے لیے ایک ہزار200کیمروں کی منظوری دی گئی، اسلام آباد پولیس پر بھاری ذمہ داری آنے والی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں پاکستان کااہم کردار سامنے آرہاہے اور اہمیت اختیار کر رہا ہے، ملک میں کوئی امریکی فوج نہیں، ہمارے اداروں کا افغانستان میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، پاکستان کی عظیم فوج سرحدوں پر موجود ہے، ہم امن چاہتے ہیں، طور خم بارڈر پر 4ہزار لوگ آئے، 2 ہزار واپس چلے گئے، سیکیورٹی خدشات کے باعث چمن بارڈر کو کچھ وقت کے لیے بندکرسکتے ہیں، جرائم معاشی وجوہات کی وجہ سے بھی بڑھتے ہیں، افغانستان کے حالات کے بعد پی ایم نے وزارت داخلہ کو نئی ذمہ داری دی، جلد نیشنل کرائسز سیل بنانے جارہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.