ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے :سرفراز
کراچی ( سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم ٹاپ فور میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،بابر اعظم، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور شاداب خان میری کپتانی میں بنے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اور کوچ ایک پیج پر ہوں تو مثبت نتائج آتے ہیں، قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم ٹاپ فور میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سے ٹیم میں بہتری کی جھلک دکھائی دی لیکن خامیوں پر قابو پانے کی مزید محنت کی ضرورت ہے ۔پی ایس ایل سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم ابھی آخری نمبر پر ہے تاہم ہمارے پاس فاف ڈوپلیسز، آندرے رسل، محمد حسنین اور اعظم خان جیسے پلیئرز ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹں ے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایونٹ کے بقیہ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔