عرفان خان کی عیدی آج بھی میرے پاس ہے : صبا قمر

0 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : صبا قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مرحوم عرفان خان کے ساتھ کچھ یادوں کا تذکرہ کیا۔میزبان نے اداکارہ کے انسٹاگرام پر موجود ایک تصویر کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ یہ اس وقت کی ہے جب فلم ہندی میڈیم کی شوٹنگ دہلی میں جاری تھی اور اس دوران عیدالاضحیٰ آگئی۔صبا کا کہنا تھا کہ وہ میری پہلی عید تھی جب میں اپنے گھر پر موجود نہیں تھی، میں نے عرفان سے کہا کہ مجھے عیدی چاہیے تو انہوں نے مجھے عیدی دی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ عرفان کا دیا ہوا یہ نوٹ آج بھی میرے پاس موجود ہے ،میں عرفان خان کی بچپن سے مداح رہی ہوں، وہ بہت اچھے انسان تھے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.