امریکا سے تعلق خراب ہوتا ہے تو ہو، ایران کو ایٹم بم نہیں بنانے دینگے : اسرائیلی وزیر اعظم

0 98

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تل ابیب :  اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ امریکا سے تعلقات خراب ہوتے ہیں تو ہوں لیکن ایران کو ایٹم بم نہیں بنانے دینگے ،منگل کو موساد کے نئے چیف ڈیوڈبرنیا کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے خلاف خفیہ آپریشنوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس وقت اسرائیل کو جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری اسلحہ بنانے کا احتمال ہے ،میں نے امریکا کے صدر بائیڈن سے کہہ دیا ہے کہ سمجھوتا ہو یا نہ ہوایران کو جوہری اسلحہ بنانے سے باز رکھنے کے لئے ہم ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھیں گے ،پیر کی رات موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کے اعزاز میں نیتن یاہو نے الوداعی پارٹی دی جس میں سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے تھے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.