ملک دشمن عناصر کو پاکستان اور بلوچستان کا امن ہضم نہیں ہورہا، نواب ثناءاللہ زہری

0 83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(این این آئی) چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان اور بلوچستان کا امن ہضم نہیں ہورہا، کوئٹہ اور تربت سمیت دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات ان عناصر کی کاروائی ہے جو نہیں چاہتے کہ خطے میں استحکام ہو،پر امن بلوچستان کو سبوتاژکرنے کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دی جائےگی سیکورٹی فورسز کے شہداءہمارا فخر ہیں جنکی قربانیوں کی بدولت عوام محفوظ ہیں ، یہ بات انہوں نے کوئٹہ اور تربت دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ ہے شہداءکا وارث ہونے کے ناطے میں شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں انہوں نے کہا کہ شہداءہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر عوام کی حفاظت اور یقینی بنایا ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کو یہ معلوم ہے کہ وہ اب زیادہ دیر تک نہیں چل سکیں اور انکا اختتام قریب ہے جسکی وجہ سے وہ اپنی بقاءکے لئے دہشتگردی کے واقعات کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف صوبے کا بچہ بچہ کھڑا تھا ہے اور رہے گا اور جلد ہی پر امن بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.