محترمہ بشری رند کا بلوچ کلچر ڈے کے مناسبت موقع پر بلوچ اقوام کیلئے پیغام

0 349

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لسبیلہ (جی این ایم)تفصیلات کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند کا بلوچ کلچر ڈے پر پیغام ھمارا صوبہ مختلف اقوام،قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ھے صوبہ بلوچستان منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن والے لوگوں کی پہچان ہے زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے ادبی تاریخ میں بلوچ شعرا، ادیب، مرخین اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی، ثقافتی، تاریخی اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے بلوچی ادب کے شعرا اور ادبا نے اپنے کلام میں ہمیشہ بلوچ قوم کو ملی یگانگت، ہم آہنگی، قومی یکجہتی، بہادری، اتحاد و اتفاق کا درس دیا ہے نوجوان تعمیری پہلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے بھر کی تعمیر و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کریں بلوچ قوم کی بہادری اور مہمان نوازی کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا گیا ہے آج کا دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.