ارشد شریف قتل کیس :جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی،رواں ہفتے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی

0 70

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دوبئی سے وطن واپس پہنچ گئی ہے ٹیم اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، ٹیم کو دوبئی سے اس کیس کے حوالے سے اہم معلومات ملی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی،رواں ہفتے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی ،جے آئی ٹی 12جنوری کو دبئی روانہ ہوئی تھی اور ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا روانہ ہوئی ،پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد سربراہی کررہے ہیں ،دیگر افسران میں آئی بی سے ڈپٹی ڈی جی ساجد کیانی ، آئی ایس آئی سے گریڈ بیس کے محمد اسلم شامل ہیں ،ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید ،ایم آئی سے محمد افضل شامل ہیں ،پانچ رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی اور کینیا میں ٹیم کے ہمراہ تھیدبئی میں ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلوما ت لیں،جے آئی ٹی رواں ہفتے اپنے رپورٹ مرتب کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.