شاہد آفریدی افغان کرکٹر سے الجھ پڑے

0 135

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں شاہد آفریدی نے افغانی باؤلر  نوین الحق کو محمد عامر پر غصہ کرنے پر کھری کھری سنادیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شاہد آفریدی نے 22 سالہ نوین الحق کو کہا ہے ’میں جب انٹرنیشنل کرکٹ میں سینچریاں بنا رہا تھا تب تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔‘

اسٹیڈیم میں آفریدی کے ساتھی کرکٹر کا ساتھ دینے پر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہیش ٹیگ ’آفریدی‘ کا ٹرینڈ زیرگردش ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین آفریدی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کو شکست ہوئی، آخری اوور نوین الحق نے کروایا، کریز پر موجود محمد عامر اسٹروک کھیلنے میں ناکام رہتے تو کینڈی ٹسکرز کے افغانی بولر طنز کرتے۔

میچ ختم ہوتے ہی دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، آمنے سامنے ہونے پر کھلاڑیوں اور امپائرز نے دونوں کو الگ کر دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.