بھارتی اداکارہ ثنا خان کی شوہر کیساتھ آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

0 106

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی: سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی شوہر کے ہمراہ آیۃ الکرسی پڑھنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی ان کے شوہر مفتی انس کے ساتھ آیۃ الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ثنا خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے آیۃالکرسی پڑھ رہے ہیں اور آخر میں دونوں نے ایک دوسرے پر آیۃ الکرسی کا ورد کرکے دم بھی کیا۔

ثنا خان نے آیۃ الکرسی کے فوائد بتاتے ہوئے کہا یہ سورۃ آپ کو بری نظر سے بچاتی ہے آپ کو ہر نماز کے بعد اور گھر سے باہر جاتے ہوئے آیۃ الکرسی کا ورد کرنا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ کے شوہر کام کے لیے باہر جائیں تو باہر جانے سے قبل ہمیشہ ان پر آیۃ الکرسی پڑھ کر اس کا دم ضرور کریں۔ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک 2.6 ملین یعنی 26 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ثنا خان بھارتی فلموں میں کام کرنے کے ساتھ رئیلیٹی شو بگ باس میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔ تاہم کچھ عرصہ قبل ان کا شوبز کی تمام سرگرمیوں کوخیرباد کہہ کر دین کی طرف رجحان ہوگیا تھا اور حال ہی میں وہ مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.