بھارت کو سیمی فائنل میں دیکھنا معجزہ ہوگا : شاہد آفریدی

0 109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے  پاس سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت نے جس طرح ایونٹ میں دو بڑے میچز کھیلے ان کے ساتھ اسے سیمی فائنل میں دیکھنا معجزے کے سوا کچھ نہیں ہوا ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر اس کے ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدوں کو نہ ہونے کے برابر کردیا۔

کیویز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف 15ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.