شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج

0 36

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت خارج کی۔ عدالت نے وکیل علی بخاری کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔وکیل نے حاضری سے استثنی اورشاہ محمود قریشی کی طلبی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔سائفرکیس میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ اورپاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.