معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،نگراں وزیراعظم

0 119

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور معاشی مسائل کے حل کیلئے کو شاں ہیں۔ گزشتہ روز سینئرصحافیوں اوراینکرز سے گفتگو میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق سوال وجواب ہوئے۔اس موقع پرکہا کہ نگراں کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، خصوصی سرمایہ کارسہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کوفروغ دینا ہے۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے اہم ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، آئی ٹی، زراعت، کان کنی، دفاعی پیداوار کے شعبوں میں منصوبے آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے معدنی ذرائع سے اپنی معیشتوں کومضبوط کیا، معدنی شعبے میں 5 سے 6 ٹریلین ڈالرکی صلاحیت موجود ہے، زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے جدید طرز پر کام ہو رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.