نوازشریف بھگوڑے بن کرباہربیٹھےہوئے ہیں ، وزیرمملکت فرخ حبیب

0 91

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف بھگوڑےبن کرباہربیٹھےہوئےہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر التواء کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہیں ، یہ وہی کیس ہےجس میں قطری خط لاکرمذاق بنوایاگیا ، مریم صفدرکےپاس کسی قسم کی رسیدنہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازالتواءکےبجائےروزانہ کی بنیادپرسماعت کی درخواست کریں ، نوازشریف واپس آنےکےبجائےپولوگیم دیکھ رہےہیں ، مریم نوازبھی ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں ، آپکاخاندان اورکاروبارباہرہے،ملک میں کس لیےآتےہیں ، مریم احتساب کےعمل کوانتقام کی شکل دیناچاہتی ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ میں م ش کےاوپربھاری ہے ، چچاقومی حکومت اوربھتیجی قومی مفاہمت کی باتیں کرتی ہیں ، اقتدارمیں آکرمال بناتےاورپھرانتقام کاشورمچاتےہیں ، مریم صفدرکوالتواءکےپیچھےنہیں چھپنےدیں گے۔وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سیاست کوشریف خاندان نےاپناکاروباربنالیاہے ، ان لوگوں نےدونوں ہاتھوں سےملک لوٹاہے ، ملک لوٹنےوالوں کااحتساب ضرورہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.