گردشی قرضوںکے باعث پاکستان اسٹیٹ آئل کے مالی حالات شدید ابتر ہوگئے

0 69

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:گردشی قرضوںکے باعث پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)کے مالی حالات شدید ابتر ہوگئے ہیں اور تاریخ میںپہلی بار پی ایس او کے قابل وصول واجبات کی سطح700ارب روپے سے بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مختلف ادارے پی ایس او کے 711ارب روپے کے مقروض بتائے جاتے ہیں،پی ایس او کو سب سے زیادہ واجبات سوئی نادرن کمپنی نے دینے ہیںجو کہ 442ارب روپے بتائے جاتے ہیں،اس رقم میںسے 378ارب روپے حقیقی واجبات جبکہ 64ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میںہیں،بجلی پیدا کرنے والی جینکوز نے پی ایس او 148ارب روپے کی ادائیگیاںکرنی ہیں،حبکو نے 25ارب30کروڑ اور پی آئی اے نے 24ارب50کروڑ روپے ادا کرنے ہیں،پی ایس او نے شرح مبادلہ کے فرق کی مد میںبھی 49ارب روپے وصول کرنے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.